0
Thursday 28 May 2026 19:47

علامہ ولایت حسین جعفری سے تحریک تحفظ آئین اور بلوچستان سے متعلق خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںعلامہ ولایت حسین جعفری کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔ وہ اس وقت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی اور ملی یکجہتی کونسل کے بھی رکن ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔ اسکے بعد حوزہ علمیہ قم سے دین اسلام کی تعلیمات حاصل کیں۔ وہ کوئٹہ میں ان افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے قیام کیساتھ ہی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل علامہ ولایت حسین جعفری ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں اور اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان بلوچستان میں ایک فعال اور اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے ماضی کے احتجاجوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام تحریک تحفظ آئین کے ساتھ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو چکی ہے، حکومت کو چاہئے کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرے۔ انہوں نے زائرین کے مسائل سے متعلق کہا کہ حکومت نے متعدد وعدوں کے باوجود زائرین کیلئے راستے نہیں کھولے۔ علامہ ولایت جعفری نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان حکومت کو گرانے کے بجائے آئین کی بحالی اور قانون کی بالا دستی چاہتی ہے۔ موجودہ حکومت غیر منتخب حکومت ہے، جو فارم 47 کی بنیاد پر بنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1282551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش