ایران کی موجودہ صورتحال پر کشمیری رہنماء غلام نبی پروانہ کا خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںغلام نبی پروانہ کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ پولیس محکمے میں سات سال کام کیا اور پھر تقریباً انیس برس مختلف تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ غلام نبی پروانہ سماجی کارکن کی حیثیت سے فعال ہیں اور غلام نبی آزاد کی سیاسی جماعت "جموں و کشمیر اپنی پارٹی" کے ضلعی صدر ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے غلام نبی پروانہ سے ایران امریکہ کے درمیان جنگ کی تازہ ترین صورتحال اور مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ ایران کی آواز اسلام کے بقاء کیلئے ہے اور یہ صدا دشمن کے منصوبوں سے ختم ہونیوالی ہرگز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو مکتب کربلا سے ٹکرانے کی سنگین سزا بھگتنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اکیسویں صدی میں دنیا میں ایران ہی ایک ایسی واحد طاقت ہے، جو سامراج کے خلاف کھڑی ہے اور قائم و دائم ہے۔ غلام نبی پروانہ نے کہا کہ رہبر معظم نے نہ صرف مسلمان بلکہ تمام انسانیت کو تسخیر کرلیا ہے۔ خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial