1
Friday 29 May 2026 20:06
  پروگرام دین و دنیا

موضوع: فلسفۂ حج اور اس کی اہمیت

متعلقہ فائیلیں   پروگرام دین و دنیا
موضوع: فلسفۂ حج اور اس کی اہمیت
میزبان: مولانا سید محمد تقی
مہمان: مولانا سید موسیٰ کاظم نقوی ۔
پیشکش:  آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
 
حج صرف ایک عبادت کا نام نہیں، بلکہ وہ ربّانی سفر ہے جہاں انسان اپنی ذات کے زاویوں سے نکل کر خدا کی گرفت میں آ جاتا ہے۔ حج کی حقیقی اہمیت اُس وقت عیاں ہوتی ہے جب انسان اس کے فلسفے سے آشکار ہو جائے۔
 
خداوند متعال انسان کو اس طرح اپنی طرف بلاتا ہے کہ ہر طرح کا امتیاز مٹ جاتا ہے۔ نہ نسب باقی رہتا ہے، نہ دولت، نہ جاہ و منصب۔ یہ کیفیت ایسی ہوتی ہے کہ پہچاننا محال ہو جاتا ہے کہ اپنی ذاتی زندگی میں کون کیا تھا۔
 
حج انسان کو موت کی تیاری کا سبق دیتا ہے۔ انسان شاید ہر چیز کا انکار کر سکتا ہے، لیکن موت کا انکار کرنا اس کے بس میں نہیں۔ حج اس حقیقت سے آنکھ ملانے کا نام ہے۔
 
سب سے بڑھ کر حج اتحاد اور رواداری کا عملی درس دیتا ہے۔ لاکھوں انسان، مختلف زبانوں، رنگوں اور خطوں سے آ کر ایک جگہ، ایک ہی عمل کے لیے متحد ہو جاتے ہیں۔ اور وہ عمل خالصتاً اللہ کی رضا کے لیے ہوتا ہے۔ ہر طرح کی تکلیف اور زحمت کو صرف اسی کی خوشنودی کی خاطر برداشت کیا جاتا ہے۔
 
ارکان حج اور ان کا فلسفہ:
 
· طواف یہ پیغام دیتا ہے کہ ہر شے کا محور صرف اللہ تعالیٰ ہے۔
· رمی جمرات یعنی شیطان کو کنکریاں مارنا، انسان کو سمجھاتا ہے کہ شیطان چاہے باطن میں ہو یا طاغوتی اور فرعونی نظام کی صورت میں، ہر لمحہ اس سے اظہارِ نفرت اور اس کے خلاف اتحاد کے ساتھ قیام ضروری ہے۔
· قربانی یہ سبق دیتی ہے کہ اللہ کی راہ میں ہر چیز قربان کرنی پڑ سکتی ہے۔ نیز یہ ہمدردی اور رواداری کی عملی علامت ہے۔
 
بے شک حج وہ عبادت ہے جو انسان کو گناہوں سے دھو کر صاف کر دیتی ہے، اور اسے اتحاد، رواداری اور بندگی کا حقیقی شعور عطا کرتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1282703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش