مراسم و خطبہ حج میں مسئلہ فلسطین نظرانداز، ڈاکٹر حسان اوج کا خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںڈاکٹر محمد حسان اوج کا تعلق بنیادی طور ہر شہر کراچی سے ہے، وہ معروف مذہبی اسکالر و تجزیہ کار ہیں، وہ پاکسان کی معروف درسگاہ جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ کے رکن بھی ہے، اسکے ساتھ ساتھ وہ مجلسِ تفسیر نامی ادارے کے سربراہ اور التفسیر نامی فکری، علمی و تحقیقی جریدے کے مدیر بھی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ڈاکٹر حسان اوج کے ساتھ جامعہ کراچی میں انکے دفتر میں مراسم و خطبہ حج کے موقع پر مسئلہ فلسطین سمیت عالم اسلام کے دیگر اہم مسائل کو نظرانداز کرنے و دیگر متعلقہ موضوعات پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان کیساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔