1
Tuesday 2 Jun 2026 06:05
 تجزیہ انجم رضا کے ساتھ

موضوع: ایت اللہ العظمی سید مجتبیٰ خامنہ ای: شخصیت کے مختلف پہلو

متعلقہ فائیلیں تجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: ایت اللہ العظمی سید مجتبیٰ خامنہ ای: شخصیت کے مختلف پہلو
تجزیہ کار:علامہ ڈاکٹر میثم ہمدانی( قم المقدس ایران)
میزبان: سید انجم رضا
پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای؛ علم، بصیرت اور قیادت کا امتزاج اور  انقلابِ اسلامی کے اصولوں سے گہری وابستگی رکھنے والی شخصیت
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای؛  انقلابِ اسلامی کے اہداف کے تسلسل کی علامت
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای؛ اسلامی اقدار اور انقلابی ثقافت کے محافظ
رہبر شہید کی شہادت کے بعد  آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای لی بطور رہبر تشخیص ، مطیعان رہبری کے لئے امید کی  کرن  ثابت ہوئی
عامٰہ الناس کے لئے  آیت اللہ العظمیٰ  سی مجتبیٰ خامنہ ای کی شخصیت زیادہ معرف نہیں تھی
انقلاب اسلامی سے وابستہ علمی اور دانشور طبقہ  آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے بہتر طور پہ آشنا تھا
حتیٰ کہ دشمن بھی سید کی شخصیت کو جانتا ہے، اسی لئے متعدد بار آپ کو شہید کرنے کی کوشش کی گئی
جس حملہ میں رہبر شہید کی شہادت ہوئی اس میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای بھی شدید زخمی ہوئے
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے  چھ بہن بھائیوں میں  بڑے بھائی سے چھوٹے برادر ہیں
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا خانوادہ  ایک جانا پہچانا علمی و دیندار گھرانہ ہے
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے دادا آیت اللہ جواد خامنہ ای بھی ایک بہت فقیہ مجتہد گزرے ہیں
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای   حوزوی تعلیم کے دوران  بھی مشہور اورمستند اساتذہ سے کسب فیض کرتے رہے
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا  مجلس خبرگان کی جانب سے  بطور رہبر انتخاب  عشاقان انقلاب کے لئے حوصلہ و توانائی کا باعث بنا ہے
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے علمی قد اور اخلاق کے حوالے سے ان کے مخالفین بھی معترف ہیں
رہبر معظم کے قریبی احباب اور اعزہ بھی آپ کے خانوادے کی سادہ زیستی کے  گواہ ہیں
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا  نام بھی رہبر شہید نے شہید مجتبی نواب صفوی سے عقیدت کی بناپہ رکھا
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی شخصیت پہ شہید صفوی کی مانند مبارزت کا پہلو بہت نمایاں ہے
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای درس خارج کے مدرس  رہے ہیں
آپ نے اپنے کامیاب  درس خارج کا سلسہ اس وقت موقوف کردیا ،جب آپ کو إحساس ہوا کے دیگر علماکے دروس پہ اثر پڑے گا
رہبر کے انتخاب پہ جو کم فہم افراد موروثیت کا اعتراض کرتے ہیں تو وہ توخود موروثی شہنشایت کے پیروکار ہیں
موروثیت تو تب ہوتی کہ بڑا بھائی والد کے بعد رہبر منتخب ہوتا
رہبر شہید نے اپنی زندگی میں بھی کبھی آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لئے لابنگ نہیں کی
اور جب  ایک بار رہبر شہید کی زندگی میں مجلس کا اجلاس آئندہ رہبر مشخص کرنے کے حوالے سے ہوا تو آپ نے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے نام کے حوالے سے منع کیا
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنے بطور رہبر منتخب ہونے کا بھی خبروں ذریعے پتہ چلا
موروثیت کا پراپیگنڈہ فقط دشمن کے خبث باطن اور سازشی ذہن کا اظہار ہے
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی زندگی میں بھی بہت سے اہم قومی سلامتی کے معاملات کی میٹنگز میں شریک رہتے تھے
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے ساتھ بہت سے أمور میں بطور منظم و مدیر متحرک رہتے تھے
دشمن بھی آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی شخصیت سے ہمیشہ سے خوفزدہ ہے
رہبر  شہید پہ حملہ کے بعد  دشمن نے جس افراتفری اور رجیم چینج کا خواب دیکھا تھا ، آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی شخصیت کے انتخاب نے اس کو ناکام بنادیا
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنی ذات میں ایک تھنک ٹینک  کی سی صلاحیتوں سے آراستہ ہیں
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا منظر عام پہ نہ ہونا ان کو دشمن سے محفوظ رکھنے کی حکمت عملی ہے
دشمن مختلف پراپیگنڈوں کے ذریعے ایسی فضا یا ماحول بناچاہتا ہے کہ رہبر کی لوکیشن معلوم کرسکے
جمہوری اسلامی ایران کا نظام دفاع آج بھی رہبر معظم کی قیادت میں متحرک ہے
رہبر معظم کے بیانات اس بات کا اظہار ہیں اب عالمی سیاسی طاقت مشرق کی طرف منتقل ہوچکی ہے
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلے بیان میں پاکستان سے اظہار محبت ، اس ملک سے لگاو کا واضح اظہار ہے
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای  پاکستان کو صرف ہمسایہ ہی نہیں بلکہ برادر اسلامی ملک کہ طور پہ بہت اہم سمجھتے ہیں
 
خبر کا کوڈ : 1283364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش