مفتی مدثر احمد قادری کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے۔ مفتی مدثر قادری کاروان ختم نبوت جموں و کشمیر کے سربراہ ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مفتی مدثر احمد قادری سے ایک انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ امام سید علی خامنہ ای ایک عبقری و آفاقی شخصیت تھی، جنہوں نے ہمیشہ ملت اسلامیہ کی وحدت کے لئے مثالی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہبر شہید کا تشیع جنازہ اس نوعیت کا ہونا چاہیئے، جس نوعیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں روز مساجد کو منہدم کرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے جا رہے ہیں اور انکے مقدسات کی توہین کی جا رہی ہے، جو سراسر ناقابل برداشت ہے۔ مفتی مدثر احمد قادری نے کہا کہ بھارت میں اسلامو فوبیا اور توہین رسالت کے مرتکب افراد سخت کارروائی کے سزاوار ہیں۔ انہوں نے کشمیری علماء کو متحد ہوکر شرپسند عناصر کے خلاف صف آراء ہونے کی اپیل دہرائی۔ اسلام ٹائمز نے ان سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial