متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تہران کے مصلی میں شہید ایران سے وداع کے لیے جمع سوگوار عوام نے "امریکہ مردہ باد" اور "اسرائیل مردہ باد" کے نعرے لگائے۔ وداعی تقریب میں شریک عوام نے "علی حیدر کرار، خامنہ ای نگہدار" کے نعرے بلند کیے۔ شہید رہبر سے وداع کے لیے مصلی پہنچنے والے عوام کی آنکھیں ابتدائی لمحات ہی سے اشکبار تھیں۔ تہران کے مصلی میں شہید ایران سے وداع کے لیے عوام کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ ایک سوگوار نے کہا کہ گھر کا ماحول ایسا تھا کہ وہاں رکنا ممکن نہیں رہا، اس لیے ہم گزشتہ رات ہی مصلی کے دروازے پر آ گئے تھے۔