متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہید رہبرِ انقلاب کو آخری خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے غیرمعمولی عوامی اجتماع دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی اور انتظامی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور نمازِ جنازہ و دیگر مراسم کے لیے خصوصی انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ نمازِ جنازہ کے بعد کل تہران میں رہبر شہید کی عظیم الشان اور تاریخی تشییع جنازہ منعقد ہو گی، جس میں ملک بھر سے کروڑوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ عوام کی جانب سے رہبر شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کے ساتھ عقیدت، محبت اور وفاداری کا بھرپور اظہار جاری ہے۔