متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ قم میں عاشقان رہبر کے استقبال کی تیاریاں تقریبا مکمل ہو چکی ہیں۔ مواکب زائرین و عااشقان رہبر کی خدمت کے لیے آمادہ ہیں۔ ایک پاکستانی موکب فرزندان عارف الحسینی کی ویڈیو رپورٹ آپ کے سامنے ہے۔ پروگرام آج بروز پیر شام 6 بجے مسجد جمکران میں شروع ہو جائے گا، کل بروز منگل صبح 5 بجے مسجد جمکران میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ آیت اللہ آقای جوادی آملی کی اقتداء میں ادا کی جائے گی۔ اس کے بعد جسد خاکی بلوار پیامبر اعظم کی طرف سے حرم مطہر حضرت بی بی فاطمہ معصومہ کی طرف لے جایا جائے گا۔