شہید رہبرؒ کے تشییع جنازہ کی نیوز کوریج کرنیوالے سینئر صحافی اکبر علی کے مشاہدات پر مبنی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںسینیئر صحافی و تجزیہ کار جناب اکبر علی کا تعلق پاکستان کے معاشی حب کراچی سے ہے۔ وہ گذشتہ تین دہائیوں سے میدان صحافت میں فعال ہیں، پاکستان کے صف اول کے نیوز چینلز میں کلیدی عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ جناب اکبر علی نے بحیثیت صحافی پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایران میں شہید رہبر معظم انقلاب آیت اللہ امام سید علی خامنہ ایؒ کی تشییع جنازہ کی مکمل نیوز کوریج کی۔ ”اسلام ٹائمز“ کو انٹرویو کے دوران جناب اکبر علی نے ایران میں شہید رہبر معظم انقلاب آیت اللہ امام سید علی خامنہ ایؒ کی تشییع جنازہ کے دوران بطور صحافی مشاہدات بیان کئے، خصوصاً نیوز کوریج کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے صحافیوں کی سوچ، جذبات و احساسات کیا تھے؟ ایرانی عوام نے پاکستان کیلئے کن جذبات کا اظہار کیا؟ ایرانی عوام کا تشییع جنازہ کے دوران اصل مطالبہ تھا کیا، قارئین و ناظرین محترم کے پیش خدمت ہے۔ ادارہ