0
Tuesday 28 Jul 2026 09:46

گلگت بلتستان کابینہ کے 7 اراکین کی تقریب حلف برداری

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کی نئی کابینہ کے 7 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس سلسلے میں گورنر ہاؤس گلگت میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نو منتخب کابینہ ارکان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اراکین، عدلیہ کے حجز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حلف اٹھانے والے کابینہ ارکان میں محمد علی اختر، اقبال حسن، ناصر علی خان، سید جلال علی شاہ، محمد نسیم، نیک نام کریم اور ذوالفقار علی مراد شامل ہیں۔

تقریب کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ فی الحال کابینہ کے ممبران کو ان کے قلمدان سونپنے کا فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے اور تمام ارکان کے محکموں کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس کے نتیجے میں زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے کابینہ کے دیگر نامزد 7 ارکان وقت پر گلگت نہ پہنچ سکے جس کے باعث وہ اس تقریب میں حلف نہیں اٹھا سکے۔ ان ارکان کے لیے حلف برداری کی الگ تقریب کا انعقاد بعد میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1295530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش