0
Thursday 30 Jul 2026 17:25

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی سے بلوچسان کی صورتحال سے متعلق خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںعلامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی، سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے بھی رہنماء ہیں اور فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان میں فسلطین سے متعلق آگاہی سرگرمیوں میں بھی مسلسل حصہ لیتے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔

اسلام ٹائمز نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے بلوچستان کی موجودہ بدامنی سے متعلق خصوصی گفتگو کی۔ اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مقتدر حلقوں کو بلوچستان کے مسائل گفت و شنید اور سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، روز اول سے صوبے میں طاقت کا استعمال کیا گیا، تاہم مسائل حل نہیں ہوئیں۔ انہوں نے زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش برقرار رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں حکومت بدنیتی سے کام لے رہی ہے۔ زائرین کو سکیورٹی فراہم کرنا بڑی بات نہیں ہے۔ مشکل سے مشکل حالات میں یہ راستہ کھلا رہا اور زائرین مقدس مقامات کی زیارات کیلئے جاتے رہیں۔ انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ زائرین کو بائی روڈ سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔ علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ انٹرویو پیش خدمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1296000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش