0
Friday 31 Jul 2026 14:55

پاراچنار میں سالانہ یومِ حسینؑ بیادِ شہداء

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: عدیل زیدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، پاراچنار کے زیرِ اہتمام سالانہ یومِ حسین علیہ السلام بیادِ شہدائے پاراچنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں رکنِ ضلعی نظارت علامہ خیال حسین دانش نے خیالات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں دستہ شہنشاہِ وفا کے ذاکرین نے پُرسوز نوحہ خوانی کی، جبکہ عزاداروں نے بہترین انداز میں سینہ زنی کر کے غمِ حسینؑ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امامیہ اسکاؤٹس، پاسدار شہری کمیٹی، علمدار فیڈریشن، کاشف ویلفیئر اور دیگر مقامی تنظیموں نے سیکیورٹی، مینجمنٹ اور انتظامات کے فرائض بخوبی سرانجام دیے، جبکہ دستر خوانِ امام حسنؑ نے سبیلِ امام حسینؑ کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں مومنینِ کرام، سینیئر احباب، یونٹس، برادران اور محبین نے شرکت کی۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
خبر کا کوڈ : 1296153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش