متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: اربعینِ حسینیؑ: عراق کی صورتحال، زائرین کے مسائل اور مزاحمت کا عالمی پیغام
مہمان تجزیہ کار: محترم یافث نوید ہاشمی
میزبان و مدیر: سید انجم رضا
پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی
اسلام ٹائمز اردو
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جاں گداز شہادت کے بعد یہ پہلا اربعینِ حسینیؑ
پندرہ برس پہلے اتنے پر شکوہ اربعین کا آغاز خود رہبر شہید کی تاکید پہ ہوا تھا۔
رہبر شہید خود اس اربعین کے مراسم میں شرکت کرنے کی آرزو و تمنا رکھتے تھے
اور چشم فلک نے دیکھا جب رہبر کا جسد خاکی تشیع جنازہ کے لئے کربلا و نجف میں آیا تو عراقی عوام نے بھرپور استقبال کیا
نجف اشرف میں ایک رہبر شہید کے لئے ایک خیر مقدمی بورڈ نظر آتا ہے جس میں "اربعین 2026 کے پہلے زائر کو سلام" لکھا ہوا ہے
آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جاں گداز شہادت اس صدی کی سب سے بڑی شہادت ہے جو مکتب تشیع نے پیش کی ہے
دورحاضر کا یہ مقدس ترین لہو ہے جو ظالمو ں نے بہایا ہے اور اس کے اثرات یقینا ہونگے
چند روز پہلے شہید امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تشیع جنازہ اپنی نوعیت کےبہت منفرد اجتماعات تھے
ان اجتماعات میں دنیا کا ہر فرد بغیر کسی رنگ و نسل ، مذہب و مسلک کی تفریق کے بغیر شریک تھا اور خراج عقیدت پیش کررہا تھا
آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جاں گداز شہادت کے بعد یہ پہلا اربعینِ حسینیؑ ہے
اس غیر معمولی پس منظر میں کربلا میں موجود زائرین کے جذبات، کیفیت، عزاداری اور وحدتِ امت کا عظیم اجتماع کی صورت اختیار کرچکا ہے
اس بار اربعین کے اجتماع میں رہبر شہید اور شہدائے مقاومت کی تصاویر ہر جگہ نظر آرہی ہیں
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی مدظلہ کے نمائندے آغائے مہدی کربلائی نے باقاعدہ اپیل کی ہے کہ دوران مشی اربعین شہدا کی تصاویر اٹھائی جائیں
عراق پہ سعودی حملہ
اربعین سے پہلے گزشتہ دنوں ا م ر ی ک ی آشیر باد پہ س ع و دی حملے ایک کھلی اور بہیمانہ جارحیت ہے
ان حملوں کا نشانہ خاص طور پہ حشد الشعبی کے مراکز بنے ہیں
ان حملوں میں تیس کے قریب مجاہدین نے جام شہادت نوش کیا ہے
لگ یہ رہا ہے کہ امریکہ عراق میں دوبارہ اپنا اثر و نفوذ پید کرنے کی کوششوں میں ہے
حقیقت تو یہ ہے کہ سقوط صدام کے بعد یہ نفوذ بتدریج کم تو ہوا ہے مگر اثراے ابھی بھی موجود ہیں
گزشتہ انتخابات کے بعد عراق میں ایک ڈیڈ لاک پیدا ہونے کی صورت حال پیدا ہورہی تھی
ڈیڈ لاک کی وجہ امریکی دباو تھا ، کیونکہ امریکہ ابھی تک عراق کی بیشتر تیل کی تنصیبات پہ قابض ہے
امریکہ نے لبنان کے انداز میں عراق میں غیر سرکاری مسلح گروہوں کو ڈس آرم کرنے کی کوشش کی تھی
عراق کی بیشتر عوام حشد الشعبی کے ڈس آرم ہونے کی مخالف ہے
حشد الشعبی ایک عوامی مقبولیت رکھنے والے مجاہدین کا گروہ ہے
حشد الشعبی کو اس لئے پاپولر موبلائزیشن فرنٹ کہا جاتا ہے
حقیقت تو یہ ہے اردبیل کے امریکہ مقبوضہ اڈے ایران پہ حملہ کے لئے استعمال ہوتے ہیں
س ع و دی حکومت کی جانب سے یہ بلا جواز حملے جنگ میں وسعت کا سب بن سکتے ہیں
ایران امریکہ جنگ مین ابھی تک س ع و د ی رجیم نے اپنے آپ کو الگ رکھا ہوا تھا
مگر اربعین کے عظیم عوامی موقع پہ عراق پہ سعودی جارحیت تشویش ناک ہے
عراقی وزیر اعظم نے ترکی کے دورے کے بعد سعودی عرب کا دورہ کینسل کیا ہے
ایک اور پہلو استعماری ایجنٹ مشی اربعین کو محدود کرنے کی مذموم کو ششوں میں ایک عرصے سے سرگرم عمل ہیں
اسئ لئے پاکستان کے زائرین کی مختلف ضابطوں کے ذریعے حوصلہ شکنی اور استہ مسدود کرنے کی کوشش کی جاتی ہے
انسانی ٹریفکنگ اور اسمگلنگ ایک ایسا مسئلہ جسے پاک عراق اوراران حکومتیں مل کر پالیسی بنا کر اس کا سدباب کرسکتی ہیں
امسال اربعین سید الشہدا پہ شریک زائرین ایک ولائی جذبے اور عزم و بیداری کے ساتھ شریک ہیں
مشی اربعین میں شریک ہر مرد و زن راہ حسینی کا صرف شائق ہی نہیں بلکہ عزم حسینی سے مزین نظر آرہا ہے